ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلورو ۔ چروَتُّور کے درمیان الکٹرک ٹرین سفر کا آغاز

منگلورو ۔ چروَتُّور کے درمیان الکٹرک ٹرین سفر کا آغاز

Fri, 31 Mar 2017 20:33:34    S.O. News Service

منگلورو:31/مارچ(ایس اؤنیوز)آج سے منگلورو اور کیرلا کے چروَتُّور کے درمیان بجلی سے چلنے والی ٹرین کا آغاز ہوا۔ منگلورو سنٹرل سے شام 20-04بجے 12686نمبر والی الکٹرک ٹرین پہلی مرتبہ منگلورو سے بجلی لائن کے ذریعے چروتور کے لئے دوڑنا شروع کی ۔ 6سال پہلے شروع ہوئے315کلومیٹر طویل بجلی لائن منصوبے کو تین مراحل میں مکمل کرلیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں شورنور ۔ کلائی کے درمیان 84 کلومیٹرکا کام 6سال پہلے شروع ہواتھا جو 2015میں تکمیل کو پہنچا، دوسرے مرحلے میں کلائی ۔چروتورکے درمیان 140کلومیٹر کا کام کیا گیا ۔ تیسرے مرحلے میں چروتور منگلور و کے درمیان 91کلومیٹر کو بجلی لائن میں منتقل کیا گیا ۔ یکم مارچ کو پوری لائن کی جانچ کے لئے ٹرین دوڑائی گئی تھی۔ آئندہ دو ہفتوں میں بجلی لائن پر ہر دن دو یا تین الکٹرک ٹرین دوڑانے کی بات ریلوے افسران نے کہی ہے۔


Share: